وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لئے تاجکستان پہنچ گئے ہیں ۔ تاجکستان میں ان کا استقبال ان کے ہم منصب نے کیا ۔
اس اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح بھی کریں گے ۔ اس دورہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور علی زیدی بھی اس دورہ میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔
اس دورہ میں اجلاس کے علاوہ ایران کے سربراہ مملکت ، چین کے وزیر خارجہ وسطیٰ ایشیاء کی قیادتوں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ اس دورہ میں روس کے صدر سے ملاقات بھی شیڈول تھی لیکن روسی صدر قرنطینہ میں ہونے کیوجہ سے دو شنبہ نہیں آرہے ۔
اس دورہ کے لئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے باقاعدہ تاجکستان کے دورہ کی دعوت دی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.