The news is by your side.

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں شروع ہوچکا ہے ۔

قومی سلامتی کے اس اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام شرکت کررہے ہیں ۔

اجلاس میں طالبان قیادت اور افغانستان کی مجموعی صورتحال کو بغور دیکھتے ہوئے اہم مشاورتی فیصلوں کی منظوری دی جاسکتی ہے ۔

اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی سمیت افغانستان سے متعلق حساس معاملات پر بات کی جائے گی ۔

وزیر اعظم عمران خان افغان صورتحال پر اپنی پالیسی کے نفاذ سے متعلق کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے ۔

اجلاس کے بعد اہم پالیسی بیان جاری کیا جائے گا ۔

 

تبصرے بند ہیں.