پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دینے والے مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے اپنے عہدوں سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے ۔
مصباح اور وقار 2019 سے یہ ذمہ داری نبھارہے تھے ۔ پچھلے 24 ماہ میں ان دونوں کی سرکردگی میں ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔
جمیکا میں مصباح کرونا پازیٹو پائے گئے تھے تو انہوں نے وہیں قرنطینہ اختیار کرلیا تھا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فی الحال ذہنی طور پر کسی ذمہ داری کو انجام دینے کے قابل نہیں ہوں ۔ کچھ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں ۔
دوسری جانب وقار نے بھی مصباح کے ساتھ یہ فیصلہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ینگ ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ رہا ۔ لیکن مصباح کے فیصلہ کے بعد میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کو بہتر جانا ۔
چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ ہم ان فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ۔ دونوں کوچز نے اپنی تمام توانائیاں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے وقف کیں اور اس موقع پر جراتمندانہ فیصلے لئیے ۔
عبوری طور پر کوچنگ کے لئے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ دونوں کوچز نیوزی لینڈ کی سیریز کے لئے اپنی خدمات انجام دیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.