The news is by your side.

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست کیوں ؟

پاکستان بھر میں گزشتہ دن سے انٹرنیٹ سروسز سست رفتاری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے صارفین کافی پریشان ہیں ۔

پی ٹی سی ایل نے اس حوالہ سے میڈیا کو بتایا کہ 25 ہزار کلو میٹر طویل ایشیاء یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کیوجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی واقع ہوئی تھی جسے 20 گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی ٹھیک نہیں کیا جاسکا ہے ۔

اس حوالہ سے پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں ہمارے پارٹنر فالٹ دور کرنے کے لئے کام کررہے ہیں ۔ امید ہے آج پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوجائے گی ۔

40 ٹیرا بائٹ کا کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انٹر نیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے ۔ 40 ٹیرا بائٹ کیبل کی مرمت میں کافی دن لگ سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.