آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ۔ اس بات کا انکشاف بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظام الدین چوہدری نے کیا ۔
انہوں نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں اپنے اس دورہ میں تینوں فارمٹ کی کرکٹ کھیلے گی ۔ شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مشاورت ہورہی ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 15 نومبر کو بنگلہ دیش پہنچے گی ۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جنوری 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں اس نے 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی تھی ۔ جس میں پاکستان نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.