ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئی ہے ۔ وزیر اعظم جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں ۔ موجودہ صورتحال میں ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گے اور انہیں قیمتی مشوروں سے نوازیں گے ۔
اس معاملہ سے متعلق وزیراعظم ٹیم کواعتماد میں لیکر کھیل پہ فوکس کرنے کی ہدایت کریں گے ۔ اس موقع پر کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کریں گے ۔ وہ موجودہ صورتحال اور مقامی کرکٹ ٹورنامنٹس میں پی سی بی کی نئی حکمت عملی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے ۔
امید ہے 1992 کے ورلڈ کپ کو جیتنے والے کپتان ٹیم کا حوصلہ بڑھانے اور اپنے تجربات سے ٹیم کو مستفید کریں گے ۔
ملک کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بورڈز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کی منسوخی سے پاکستان ٹیلی ویژن کو کروڑوں روپوں کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.