یہ رقم عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے کرونا سے نبٹنے کے لئے رکن ممالک کو دی گئی ہے ۔
آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے جس میں رکن ممالک میں 650 ارب ڈالر کی امداد تقسیم کردی گئی ہے ۔ مزید کہا گیا کہ اس رقم کی رکن ممالک میں منتقلی سے عالمی معیشت مستحکم ہوگی ۔
رکن ممالک کو یہ رقم بغیر شرائط کے فراہم کی گئی ہے ۔ رکن ممالک اس رقم کے استعمال میں آزاد ہیں جیسے چاہے استعمال کریں ۔ اس رقم کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور قرضوں کی ادائیگی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
وزیر خزانہ کے مطابق اس رقم کی خزانہ میں آمد سے ذرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ اس رقم کے استعمال میں ہم آزاد ہیں اور شرح سود بھی کم ہے ۔ اس رقم کی واپسی کی تاریخ کا تعین بھی کیا گیا ہے ۔ یہ قرض آئی ایم ایف کے کسی پروگرام کا حصہ بھی نہیں ۔
تبصرے بند ہیں.