پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے ناگزیر وجوہات کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے
جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق ابتدائی شنید ہے کہ پاکستان کے تین کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پہلا ون ڈے منسوخ کیا گیا ہے ۔
ایک اور وجہ جو سامنے آرہی ہے کہ شاید نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کچھ دھمکیاں ملی ہیں ۔ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے میچ کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس فیصلہ کے بعد راولپنڈی میں شائقین کرکٹ کو بہت بڑا دھچکا پہنچا ہے ۔ کرکٹ کے دیوانہ صبح سے لائنوں میں لگے سیکیورٹی چیکس سے گزرنے کے بعد جب گراؤنڈ میں داخلہ کے منتظر تھے اس وقت ایسی خبر کا آنا ہجوم میں مایوسی کی وجہ بنا ۔
آنے والا وقت درست صورتحال کی طرف رہنمائی کرے گا ۔ لیکن ابھی یہ بہت بڑی خبر ہے کہ 18 سال بعد بین القوامی کرکٹ کی بحالی میں یہ میچ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتا جو منسوخ کردیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.