The news is by your side.

پیرااولمپکس : حیدر علی نے پاکستان کا نام روشن کردیا

ٹوکیو میں جاری پیرااولمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلہ میں پاکستان کے حیدر علی نے سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا ۔ ان کی پانچویں تھرو نے 55 اعشاریہ 26 میٹر کا فاصلہ طے کیا ۔ پوڈیم پر ان کے ساتھ یوکرین کے ایتھلیٹ 52 اعشاریہ 43 میٹر تھرو کے ساتھ دوسرے اور اور برازیل کے ایتھلیٹ 51 اعشاریہ 86 میٹر تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہوئے ۔

حیدر علی پیرا اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں ۔ حیدر علی اس سے پہلے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سال 2019 میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کرچکے ہیں ۔ حیدر علی 2008 اور 2016 میں تانبہ کا تمغہ لانگ جمپ میں بھی حاصل کرچکے ہیں ۔

اس سال ٹوکیو میں جاری پیرا اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی حیدر علی اور انیلہ عزت بیگ کررہے ہیں ۔ گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ۔

ان کی اس کامیابی پر پاکستانی کرکٹر حسن علی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حیدر علی نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ، شاباش ہیرو ۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو پاکستان کے حصہ میں آئی ۔

پاکستان کی خواتین کرکٹر بسمہ معروف نے بھی حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.