16 اکتوبر سے پٹرول 7 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے ۔
حکومت پچھلے چالیس دنوں میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کی منظوری دے چکی ہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں ۔ امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی پیٹرلیم مصنوعات میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے ۔
اس مہینہ یکم اکتوبر کو ہی پٹرول میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کے ساتھ 127 روپے پہنچ گیا اور ایچ ایس ڈی میں 2 روپے اضافہ کے ساتھ 122 روپے کی قیمت ہوچکی ہے ۔
16 اکتوبر کو ہونے والا اضافہ پٹرول کی حالیہ قیمتوں میں تیسری دفعہ اضافہ کا سبب بنے گا ۔
تبصرے بند ہیں.