آئی ووٹنگ کے معاملہ میں الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان خط و کتابت میں ہونے والی غلط فہمیوں پر نادرا کے چئیرمین طارق ملک کا وضاحتی بیان آیا ہے ۔
امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ سے پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو آرڈر نہیں کررہے ۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور ہم ان کی ڈانٹنے کے حق کو تسلیم کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں زبانی اقدامات سے متعلق کہا ، اس کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اجازت مانگی ۔ ہم نے ایک منصوبہ بنایا اور اس سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ۔ یہ سارا معاملہ غلط فہمی کی وجہ سے الجھا ہے ۔
طارق ملک کا کہنا تھا کہ تکنیکی بات چیت میں کچھ اوپر نیچے ہوجانے سے بات میں ابہام پیدا ہوا ۔ پاکستان پہنچ کر اس غلط فہمی کو دور کردونگا ۔ ہمارا تعاون کام کو لیکر جاری رہے گا ۔
تبصرے بند ہیں.