ہرشل گبز : کشمیر پریمئر لیگ کا حصہ بن گئے
جنوبی افریقن کرکٹ اسٹار بھارتی لابی کا منہ توڑتے ہوئے کشمیر پریمئر لیگ کے لئے مظفرآباد پہنچ گئے ۔
بھارت کی جانب سے کشمیر پریمئر لیگ کے انعقاد میں روڑے اٹکانے کی بھرپور کوشش کی گئی ۔ آئی سی سی اور بین القوامی کھلاڑیوں پر ہر ممکن طریقہ سے دباؤ ڈالا گیا کہ وہ کشمیر پریمئر لیگ کو قبول کرکے اس کا حصہ نہ بن سکیں ۔ لیکن اس حوالہ سے کی گئی بھارت کی تمام کوششوں پر کھلاڑیوں اور آئی سی سی نے پانی ڈال دیا ۔
بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے ہرشل گبز نے زبان کھولی اور بھارت کے کشمیر پریمئر لیگ کو سبوتاژ کرنے کے عزائم میڈیا پر آشکار کئے ۔ اس موقع پر مونٹی پنیسر نے بھی ہرشل کی زبان سے زبان ملائی ۔
ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان بھارتی خواب چکنا چور کرکے کشمیر پریمئر کا حصہ بن گئے ہیں ۔ ہرشل گبز نے کے پی ایل کی ٹیم اوورسیز وارئیر میں شمولیت بھی اختیار کرلی ہے ۔
اس موقع پر اوورسیز وارئیر کے مالک محمد ذاکر علی نے جنوبی افریقن اسٹار ہرشل گبز کو ٹیم کی 4 نمبر کی شرٹ دے کر خوش آمدید کہا ۔
تبصرے بند ہیں.