جمعہ کے روز سرکار نے یوم عاشور کے موقع پر دو چھٹیوں کا باقاعدہ عندیہ دیا ہے ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں حکومت نے 18 اور 19 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔
یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے نئے اسلامی سال 1443 ہجری کے آغاز کی خوش خبری سنائی تھی ۔
محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لئے حکومتی ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اس ہدایت نامہ کو مختلف علماء کی سفارشات کی مدد سے مرتب کیا گیا ہے ۔
مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کا ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری قرار پایا ہے ۔
مجالس و جلوس کے منتظمین کی جانب سے شرکاء کا درجہ حرارت چیک کرنے اور تھرمل اسکریننگ کے آلات کا استعمال بھی لازمی ہے ۔
ہدایت نامہ میں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر ذور دیا گیا ہے کہ مجالس کا انعقاد کھلی اور ہوا دار جگہوں پر کیا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.