The news is by your side.

دنیا کے دس بہترین اور بدترین شہر

0

ایک امریکی تحقیقاتی ادارے مرسر ی جانب سے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔

اس فہرست کو مختلف معیارات پر استوار کیا گیا ہے جس میں 200 اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا ، اس کے علاوہ رہائش ، کھانے ، گھریلو سامان اور دیگر اشیاء کی قیمتوں پر بھی نظر رکھی گئی ہے ۔

تحقیقی سروے کی فہرست میں سب سے آخر میں ترکی کا دارلخلافہ انقرہ ہے ۔ 9ویں نمبر پر کرغستان کا شہر بشکیک اور 8ویں نمبر پر تاجکستان کا شہر دو شنبہ ہے۔

پاکستان کا دارلحکومت اسلام آباد فہرست میں 7ویں نمبر پر ہے جبکہ کراچی 6ویں نمبر پر موجود ہے ۔

دنیا کا مہنگا ترین شہر ہانگ کانگ ہے جبکہ پہلے 5 شہروں میں سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ ، جینیوا ، باسل اور برن شامل ہے ۔

گھروں کے کرایہ کے حساب سے امریکا کا شہر نیویارک خطہ کا سب سے مہنگا شہر ہے ۔

دنیا میں رہائش کے لئے پسندیدہ شہروں میں ویانا سرفہرست رہا ۔ دوسرے نمبر پر  ڈنمارک کا دارلحکومت کوپن ہیگن ہے ۔ جبکہ اس درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ ہے ۔

جبکہ کراچی دنیا کا 5واں ناقابل رہائش شہر ہے ۔ کراچی میں صحت کی سہولیات کو 3۔33 فیصد پوائنٹس حاصل ہوئے ، ثقافت اور ماحولیات کی کیٹیگری 2۔35 فیصد پوائنٹس حاصل ہوئے ۔ تعلیم کے شعبہ میں 7۔67 جبکہ انفرا اسٹرکچر میں عروس البلاد کو 8۔51 پوائنٹس حاصل ہوئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.