The news is by your side.

گوگل نے پاکستان کے لئے زلزلہ کا انتباہی نظام متعارف کروادیا

0

دنیا کی معروف انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے دنیا کے دیگر خطوں کی طرح پاکستان کے لئے بھی قدرتی آفات بالخصوص زلزلہ کی بروقت آگاہی دینے کا انتباہی نظام "الرٹ سسٹم” متعارف کروایا ہے ۔

گوگل نے زلزلہ الرٹ سسٹم کا فیچر دو سال قبل پیش کیا تھا جو درجنوں ممالک میں کام کرتا ہے ۔

اب یہ ہی فیچر پاکستان میں معتارف کروایا گیا ہے جس سے پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین اس انتباہ سے باخبر رہ سکتے ہیں ۔

گوگل کا الرٹ سسٹم کوئی ایپ نہیں بلکہ یہ الرٹ خود کار فیچر کی طرح اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز میں میسج کی طرح دکھائے گا ۔ یعنی ایک پیغام موصول ہوگا جو زلزلہ کے حوالہ سے صارفین کو آگاہ کرے گا ۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو طرح کے الرٹ صارفین کو ،موصول ہوسکیں گے ۔ ایک ہوشیار ہوجائیں (بی آوئیر) اور دوسرا موڈیفائیڈ مرکلی ان ٹین سٹی اسکیل  ۔

یہ الرٹ پیغام 4 اور 5۔4 شدت کے زلزلہ میں موصول ہوسکے گا ۔

ساتھ ہی گوگل الرٹ صارفین کو زلزلہ سے نبٹنے کی تجاویز بھی پیش کرے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.