The news is by your side.

فلپائن میں زلزلہ کے سبب 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی

0

بین القوامی خبر رساں ادارے رؤٹرز کی اطلاعات کی مطابق شمالی فلپائن میں شدید زلزلہ کے سبب 4 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے ہیں ۔
امریکی جیولیوجیکل سروے کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلہ کا مرکز ڈولورس قصبہ میں 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔
زلزلہ کے نتیجہ میں فلاپئن میں 173 عمارتیں متاثر ہوئیں اور 58 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔
ڈھائی لاکھ آبادی پر مشتمل شمالی فلپائن کا صوبہ ابرا زلزلوں کی ذد میں رہتا ہے لیکن ان سے اتنا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوتا ۔
زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے دارلحکومت منیلا میں بھی محسوس کئے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.