The news is by your side.

کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ کا آزمائشی آغاز

0

کراچی میں دو مقامات پر آزمائشی سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے ۔

کراچی میں ابتدائی طور پر 5  ہائی ٹیک کیمرے حسن اسکوائر اور بلوچ کالونی پل پر نصب کئے گئے ہیں ۔

یہ کیمرے 12 میگا پکسل کے ساتھ جدید ترین سیکیورٹی فیچرز رکھتے ہیں ۔

ان کیمروں کے جدید فیچرز کی مدد سے سڑک پر چلتی ہوئی گاڑی کا نمبر اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے افراد کی شناخت ممکن ہوسکے گی ۔

ان کیمروں کی مدد سے شہر کی شاہراہوں پر نقل و حرکت کو مانیٹر کرنا آسان ہوجائے گا ۔

جدید کیمروں سے چہروں کی شناخت کو تصاویر کا ڈیٹا بنک بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا ۔

کیمروں میں نصب ریڈار گاڑیوں کی رفتار کا سراغ لگانے میں بھی معاون ثابت ہونگے ۔

200 کلو میٹر سے زائد کی رفتار پر بھاگنے والی گاڑیاں اب پکڑ میں آسکیں گیں ۔

سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ستمبر سے پہلے متوقع ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.