The news is by your side.

شنگھائی میں سخت کوڈ لاک ڈاؤن کا نفاذ

0

چینی حکومت نے ملک کی مالیاتی سرگرمیوں کے مرکز اور چھبیس ملین آبادی والے شہر شنگھائی میں وبائی مرض کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھنے کے لئے لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا ہے جسے 2020 کے بعد چین میں نافذ سب سے بڑا لاک ڈاؤن قرار دیا جارہا ہے ۔

شنگھائی کے شہری اپنے گھروں میں قید ہی کردئیے گئے ہیں تاکہ وبا سے دوسرے شہروں کو بچانے میں مدد ملے ۔

اس سے پہلے چینی شہر ووہان 2019 میں انتہائی سخت لاک ڈاؤن نافذ رہا اور ووہان کو چینی حکام نے 75 دنوں کے لئے پورے ملک سے کاٹ دیا تھا ۔

اب شنگھائی میں بھی ووہان کی طرح سخت لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔ چین میں کرونا ویکسین کے خلاف ہونے والے بڑے مظاہروں میں حکومت نے سخت موقف اپنایا ہوا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ شنگھائی کو دو مرحلوں میں لاک ڈاؤن میں رکھا جائے گا ۔

شنگھائی میں لاک ڈاؤن کے دوران بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ پہلے مرحلہ میں شنگھائی کے مشرقی علاقہ پوڈونگ کو بقیہ ملک سے کاٹ دیا جائے گا جہاں جمعہ تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا ۔

پوڈونگ کے بعد زیادہ گنجان علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.