The news is by your side.

ایک صدی سے روشن بلب

0

بلب گھر کو روشن رکھنے کے لئے ضروری ہوتا ہے اور اکثر یہ فیوز بھی ہوجاتا ہے اور کبھی تو ہولڈر یا کسی اور برقی مسلہ کی وجہ سے نیا لگانے والا بلب بھی ادھر لگاؤ ادھر فیوز ہوجاتا ہے ۔

بجلی کے تعطل یا اور کسی وجہ کے باوجود کیا کوئی بلب ایک صدی تک روشن رہ سکتا ہے ؟

غیر ملکی خبر رساں ادارہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک فائر اسٹیشن میں لگا ایک بلب 1901 سے روشن ہے اور تاحال 121 سال گزر جانے کے باوجود کبھی کسی وجہ کے اسے بند نہیں کیا گیا اور نا یہ خود بند ہوا ۔

اس انوکھے بلب کو صد سالہ روشنی کا نام دیا گیا ہے ۔

گنیز بک میں شامل اس بلب کو دیکھنے کے لئے کیلیفورنیا کے علاقہ لیورمور کا فائر اسٹیشن ہر وقت سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے ۔

60 واٹ کا یہ بلب 1899 میں شیلبائے کمپنی نے بنایا تھا ۔ 1901 میں اس کمپنی کے مالک نے یہ بلب ریلوے اسٹیشن کو عطیہ کردیا تھا ۔ جہاں یہ بلب 71 سال تک گمنامی کے ساتھ اپنی روشی پھیلاتا رہا ۔

1972 میں ایک مقامی صحافی کی توجہ اس بلب پر مرکوز ہوئی جس نے بعد ازاں اس بلب کی کہانی دنیا کے سامنے پیش کی ۔

1901 میں یہ بلب ریلوے اسٹیشن کی جانب سے فائر اسٹیشن کو عطیہ کی گئی اشیاء میں شامل تھا ۔

لیور مور فائر اسٹیشن کا عملہ اور تاریخی حقائق اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ مذکورہ بلب 121 سالوں سے روشن ہے ۔

تاہم اس بلب کے مسلسل روشن ہونے کے حوالہ سے کئی قیاس آرائیاں اور مفروضات بھی موجود ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.