سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی بار یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا ۔
سعودیہ میں محرم کا چاند جمعرات کو نظر نہیں آیا اس لئے یکم محرم 1444 ہجری ہفتہ 30 جولائی کو ہوگی ۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روایت صدیوں سے رائج ہے اور یہ تقریب ہر سال منعقد ہوتی ہے ۔
کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے جب عازمین حج عرفات کے لئے روانہ ہوتے ہیں ۔
اس وقت حرم چونکہ خالی ہوتا ہے اس لئے غلاف کی تبدیلی کا عمل سہولت سے مکمل ہوجاتا ہے ۔
شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری میں 200 افراد پر مشتمل تکنیکی عملہ شریک ہوتا ہے ۔
اس عمل میں دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرائزڈ مشین استعمال ہوتی ہے جس کی لمبائی 16 میٹر ہے ۔