The news is by your side.

تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا پلڑہ بھاری

0

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے حکومت سے اپنی علحیدگی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ ملک کے وسیع تر مفاد میں معاہدہ کیا گیا ہے ۔ معاہدہ میں شامل کوئی شق پارٹی کے مفاد یا سیاسی فوائد کے حصول کے لئے نہیں ۔ پارٹی کے سیاسی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دی گئی ہے ۔

یہ ایک تاریخی موقع ہے جس میں انتقام کی سیاست کو دفنا کر اور تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر ایک نئے سفر کی جانب قدم بڑھائے گئے ہیں ۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہائیوں کے بعد ملکی سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر ایک مؤقف کے ساتھ موجود ہے ۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پروزیر اعظم استعفیٰ دیکر ایک نئی روایت قائم کرسکتے ہیں ۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم نے شہر اور ملک کے مفاد میں ایک اچھا فیصلہ کیا ہے ، شہر اور ملک کی ترقی کے لئے ملکر محنت کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.