پاکستان کی مشہور اورمتنازع شخصیت عامر لیاقت جو اپنی چھچھوری پوسٹوں کے لئے جانے جاتے ہیں اور آئے دن ان کی اپنی بیوی کے ساتھ پوسٹیں وائرل ہونے کے بعد سوشل سائٹس پر بحث کا سبب بنتی آئی ہیں ۔
عامر کی رمضان ٹرانسمیشن اور ان سے جڑے قصے بھی ان کی شہرت میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں اور آئے دن ان کے پروگرام کا کوئی کلپ وائرل ہوجاتا ہے ۔
لیکن ان دنوں ان کی ایک جذباتی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنی اور اپنے بیٹے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن دیا ہے جیسا باپ ویسا بیٹا ۔
اس جذباتی پیغام میں عامر لیاقت نے اپنے بیٹے احمد عامر کو جوان ہوتے دیکھ خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال احمد عامر نے یونیورسٹی کالج لندن سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی ۔