The news is by your side.

افغانستان میں دو بم دھماکے

0

افغانستان کے شہر مزار شریف میں جمعرات کو دو منی بسوں میں بم دھماکوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارلحکومت مزار شریف میں بم دھماکوں کے لئے دو منی بسوں کا انتخاب کیا گیا ۔

دھماکوں میں اہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

ذخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشیوشناک ہے جس سے موات میں اضافہ متوقع ہے ۔

 پچھلے دو ہفتوں سے متواتر افغانستان میں ماہ رمضان میں تخریبی کاروائیاں ہورہی ہیں ۔

کچھ روز قبل مزرا شریف کی مسجد میں دھماکہ کے نتیجہ میں 12 نمازی شہید ہوئے تھے اور قندوز کی مسجد میں گزشتہ ہفتہ ہونے  والے دھماکہ کے نتیجہ میں 36 افراد نے زندگی کی بازی ہاری تھی ۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حالیہ ہونے والے حملوں کے سلسلہ میں متعدد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں میں ان جگہوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں مساجد یا مدرسہ جیسی سیکیورٹی نہیں ، تاہم اب ہم نے اپنی سیکورٹی کو بڑھا لیا یے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.