وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب مستعفی ہوگئے
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد ایس اکبر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوٹئر پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے یہ اطلاع عام کی ۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں وزیر اعظم کے مشیر کی حیثیت سے آج استعفیٰ دے رہا ہوں ۔ میں مخلصانہ امید رکھتا ہوں کہ انصاف اور احتساب کا عمل عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا اور تحریک انساف پارٹی منشور پر عمل درآمد کرتی رہے گی ۔ میں بحیثیت قانون دان پارٹی کے معاملات سے منسلک رہونگا۔
لندن یونورسٹی سے گریجویٹ کی ڈگری رکھنے والے شہزاد اکبر پیشہ ور قانون دان ہیں اور 2020 سے وزیر اعظم کی کابینہ میں مشیر کے بطور اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ اس عہدے سے قبل وہ معاون خصوصی کے لئے بھی کام کرتے رہے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.