The news is by your side.

احد رضا میر نیٹ فلیکس میں جلوہ گر

0

پاکستان کے خوبرو اداکار احد رضا میر اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی ہارر ویب سیریز کا حصہ ہیں ۔

احد نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اس ویب سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے 14 جولائی کی تاریخ لکھی ہے ۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ ویب سیریز جولائی میں ریلیز کی جائے گی ۔

ریزیڈینٹ ایول نامی یہ ہارر ویب سیریز ایک جاپانی ویڈیو گیم پر بنائی گئی ہے جس میں برطانوی ، جاپانی ، امریکی اور یوکرینی اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

فوری طور پر احد رضا میر کے کردار کے حوالہ سے کوئی وضاحت نہیں کے ان کا کردار کس طرح کا ہے ۔

احد رضا میر ماضی میں بھی برطانیہ کے اسٹیج ڈرامہ ہیملیٹ اے گھوسٹ اسٹوری میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.