The news is by your side.

کشمیر میں 490 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری

0

ایشین نیوز ایجنسی کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پہلے باقاعدہ دورے میں 20 ہزار کروڑ روپے جو پاکستانی کرنسی میں 490 ارب بنتے ہیں کے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ۔

اپنے خطاب میں انڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے ان منصوبوں کی تکمیل وقت کی ضرورت ہے ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے روزگار کے نئے مواقع  پیدا ہونگے ۔

20 ہزار کروڑ روپوں کی مالیت کے منصوبوں میں بجلی اور مواصلات کو فوکس کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ جبکہ اس موقع پر کشمیریوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا مطاہرین کا کہنا تھا کہ مودی کے دورے کو مسترد کرتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.