The news is by your side.

آرتک بے کینسر سے ہار گئے

ایبرک پیکن نے بیماری پھیلنے پر سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ڈاکٹر کے پاس 10 دن پہلے کمر درد کی شکایت لے کر گیا تھا لیکن مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے

مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں قبیلہ کے حکیم آرتک بے کا کردار نبھانے والے ترک اداکار ایبرک پیکن خالق حقیقی سے جا ملے ۔

گزشتہ سال کمر درد کی شکایت پر انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا دوران علاج پتہ چلا کہ کینسر نے اپنی جڑیں پھیلا رکھی ہیں ۔ اکیاون سالہ ترک اداکار کو ان کے آبائی گاوں مین سپرد خاک کیا گیا ۔

ارطغرل غازی کے ڈائیریکٹر مہمت بوزداغ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایبرک پیکن کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پیارے ایبرک پیکن کا انتقال ہوگیا ہے ۔ میں اللہ سے اپنے بھائی کے لئے رحم کی دعا کرتا ہوں اور خاندان اور مداحوں کے لئے صبر کی تمنا رکھتا ہوں ۔

آرتک بے نے ارطغرل گازی میں ایک دانا حکیم کا کردار اس خوبی سے نبھایا تھا کہ لوگ ان کی اداکاری کے مداح ہوگئے تھے ۔

تبصرے بند ہیں.