The news is by your side.

دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز بنگلہ دیش کے نام

رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹ نے بنگلہ دیش کے ایک گاؤں شیام نگر میں واقع فرینڈ شپ ہاسپٹل کی عمارت کو بہترین عمارت قرار دیا ہے ۔

80 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال مقامی اینتون سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس ہسپتال کے چیف آرکیٹیکٹ کاشف چوہدری نے ایک بین القوامی خبر رساں ادارہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مقامی مٹیریل اور افرادی قوت کو استعمال کرتے ہوئے ایک جدید طرز پر اس ہسپتال کو ڈیزائن کیا ۔

 اس ہسپتال میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے پارٹیشن کے لئے ایک نہر کو استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ نہر ہسپتال کے ماھول کو ٹھنڈا بھی کرے گی جس سے بجلی کی بچت میں بھی مدد ملے گی ۔ ہسپتال میں متعدد راہداریاں ، باغیچہ ، درختوں اور ہریالی کو ہسپتال کا حصہ بنایا گیا ہے جو سورج کی روشنی اور تازہ ہوا ہسپتال کے تمام گوشوں میں پہنچاتے ہیں ۔

آرکیٹیکٹ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ہسپتال کو ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

مقامی افراد نے ہسپتال کی عمارت کو بہترین قرار دئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سے پہلے ایسا ہسپتال نہیں دیکھا یہاں کی ہر چیز قدرتی اور فطرت سے قریب ہے ۔

تبصرے بند ہیں.