The news is by your side.

ہیڈ فون سوچ سے کنٹرول ہوسکیں گے

وائزیر نامی ایک امریکی اسٹارٹ اپ کمنی نے ایسے ہیڈ فونز تیار کئے ہیں جو دماغ کی لہروں کو پڑھکر حکم کی تعمیل کریں گے ۔

ان ہیڈ فونز کی تیاری میں بائیو سینسرز کا استعمال کیا گیا ہے جو چہرے کے پٹھوں اور دماغی سرگرمیوں کے سگنلز کو پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان سگنلز کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ہدایتی پیغامات میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔

ہیڈ فونز سے متصل آڈیو ڈیوائس کو سوچ کی طاقت سے کنٹرول کیا جاسکے گا ۔ اس میں آپ سوچ سے ہی گانا تبدیل کرسکتے ہیں ، آڈیو کی آواز کو کم یا زیادہ کرسکتے ہیں ۔

گزشتہ 7 سال سے وائزیر اس ٹیکنالوجی پر کام کررہی تھی ۔ جسے پہلی بار رواں سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں متعارف کروایا گیا ۔

وائزیر کے مطابق اب یہ ٹیکنالوجی اتنی پختہ ہوچکی ہے کہ اسے ورچوئل رئیلیٹی ہلمٹس کا حصہ بھی بنایا جاسکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.