The news is by your side.

کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والی ٹرین

0

امریکا کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ایک ایسی ریل گاڑی پر کام کر رہی ہے جو دوران سفر اپنی حرکت سے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرے گی ۔

جول نامی جرنل کی ایک رپورٹ میں اس ٹرین کے ڈبوں کا ڈیزائن اور کام کی نوعیت پر ایک آرٹیکل شائع ہوا ہے ۔

اس آرٹیکل میں بتایا گیا کہ سی او ٹو ریل نامی کمپنی یونیورسٹی آف شیفلڈ اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ساتھ مل کر ایسے ہوا دان بنانے کے لئے کام کررہی ہے جو ہوا کو ٹرین کی حرکت کے دوران اندر کی طرف کھینچ سکیں ۔

ہوا کے اندر آنے کی صورت میں اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ علحیدہ کرتے ہوئے ہوا کو مائع شکل میں ڈبوں میں ذخیرہ کیا جاسکے گا ۔

ریل کے ڈبوں پر کام کرنے والے انجینئرز کے مطابق ہر ڈبہ ہر سال 3 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرسکے گا ۔

اس منصوبہ کا مقصد ماحول میں بڑھتے ہوئے کاربن کے اخراج کے اثرات کو کم کرنا ہے جو موسمیاتی تغیر کی سب سے بڑی وجہ بن رہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.