کرونا کی صورتحال کو مانیٹر کرنے والے ادارہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنے تازہ اعلامیہ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنتوں میں کرونا کے 7 ہزار 678 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران یومیہ بنیادوں پرریکارڈ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد آھ سے تین شہروں میں ان ڈور دائینگ پر پابندی نافذ کردی گئی ہے ۔
گزشتہ روز کرونا کے 59 ہزار 343 ٹیسٹ ہوئے تھے جن میں 7 ہزار سے زائد مثبت پائے گئے اور اب ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات 23 تھی اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں 961 مریض موجود ہیں ۔
وبا کی موجودہ لہر کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہر اسلام آباد ، کراچی اور حیدر آباد میں ان دور ڈائینگ پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
ڈسٹریکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے مطابق اسلام آباد میں ان ڈور ڈائیننگ پر 21 جنوری سے مکمل پابندی ہوگی ۔
محمکہ داخلہ سنڈھ کے نوٹیفیکیشن میں بھی کراچی اور حیدرآباد میں ان ڈور ڈائیننگ 21 جنوری سے بند کئے جانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.