The news is by your side.

عمرانی دور حکومت کی ناکامیاں

0

آگست 2018 میں عمران خان نے ملک کے بائیسویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تھا ۔ اس دن کسی کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ حکومت بنانے میں معاون و مددگار اتحادی ہی اس حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے ۔

عمران خان نے اپنی حکومت بنانے کے لئے جو دعوے کئے ان میں پاکستان سے بد عنوانی کا خاتمہ ، ملکی غداروں کا احتساب اور کرپشن کے ذریعہ بھیجی جانے رقوم کی خزانہ میں واپسی ، بیرونی قرضوں میں کمی ، پولیس اصلاحات ، جنوبی پنجاب میں نئے صوبہ کا قیام ، وزیراعظم ہاؤس ، تمام وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کی یونیورسٹیوں میں تبدیلی ، ایک کروڑ نوکریاں اور غریبوں کے لئے پچاس لاکھ گھروں کے قیام کے ساتھ ملک میں معاشی ترقی کے نئے باب کا آغاز جیسے دعوے شامل تھے ۔

احتساب کے لئے عمران خان نے جو بیانات دئیے ان پر مجموعی طور پر کوئی منطقی انجام پر نہیں پہنچ سکا ۔ عمران خان نے احتسابی عمل کی ناکامی کا خود اقرار کیا ۔ احتسابی عمل کی ناکامی پر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کے دوران ملک میں کرپشن میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ چینی اور گندم کے نئے اسکینڈلز جو عمران کابینہ کے ہی تھے ان تک پر کوئی کاروائی نہیں ہوسکی ۔

عمران خان نے جو عوامی وعدے کئے اور جو بیانیہ الیکشن سے پہلے دیا حکومت میں آنے کے بعد اشد ضرورت تھی کہ سرکاری مشینری کو ان دعووں کو سچ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا لیکن حکومت میں آنے کے بعد عمران خان کی توجہ گورنس اور ڈیلیوری سے ہٹ گئی اور وہ غلط اہداف کا پیچھا کرنے لگے ۔

وزیر اعظم نے اپنے ہر عوامی جلسہ میں آئی ایم ایف اور کسی بھی بین القوامی قرضہ کے بغیر ملک چلانے کے جو دعویٰ کیئے وہ تین سالہ اقتدار میں پورے ہی نہیں کئے عمرانی دور میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی آئی ، تین بار وزیر خزانہ کی تبدیلی بھی قرضوں کے حجم کو کم اور معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں ناکام رہی ۔ بلکہ عمرانی دور حکومت میں ماضی کی کسی بھی حکومت سے زیادہ قرضہ حاصل کئے گئے ۔

کمزور حکومت کے باوجود اتحادیوں کے ساتھ اتفاق میں کمی ، پنجاب میں متنازعہ وزیر اعلیٰ کی تعیناتی ، جہانگیر علیم جیسے پارٹی ورکرز کی ناراضگی ، کابینہ اور وفاقی وزراء کی چپقلشیں ، اپوزیشن سے محاذ آرائی کے نتیجہ میں قانون سازی میں مشکلات عمرانی حکومت کے لئے مشکلات کا سبب بنیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.