The news is by your side.

گریمی ایوارڈ پاکستان کے نام

0

دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کے لئے پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب کو 2 کیٹیگریز بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیو آرٹسٹ کے لئے جیوری نے نامزد کیا تھا ۔

حیران کن طور پر اس بار لیڈی گاگا اور ٹیلر سوئفٹ جیسی مشہور گلوکارائیں زیادہ نامزدگیاں حاصل نہیں کرسکیں تھی ۔

عروج آفتاب کے انفرادی گیت محبت کے لئے انہیں گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا ۔

عروج آفتاب کی یہ غزل سابق اپریکی صدر باراک اوبامہ کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں شامل تھی ۔

عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈ ملنے کی خوشی میں جو پوسٹ کی اس میں لکھا ہے کہ اور پہلی پاکستانی خاتون گریمی فاتح ہیں ۔۔۔۔ عروج آفتاب !

سینتیس سالہ گلوکارہ عروج آفتاب کی پیدائش سعودیہ عرب میں ہوئی جبکہ ان کی پرورش لاہور میں ہوئی جہاں سے انہوں نے موسیقی کا آغاز کیا بعد ازاں عروج امریکا کی برکلے یونیورسٹی آف میوزک میں داخلہ لیا اور وہاں سے موسیقی میں ڈگری حاصل کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.