The news is by your side.

رینکل کھاد بنانے والا ماحول دوست کوڑے دان

0

دنیا بھر میں کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کافی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں لیکن کھانا پھر بھی بے حساب ضائع ہوجاتا ہے ۔  

رینکل نامی خود کار کوڑے دان کو سان فرانسسکو کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے ۔ اس کوڑے دان کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بچی کچی غذا صرف 24 گھنٹے میں کھاد میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔

اس خود کار کوڑے دان میں مختلف اقسام کے کیمیائی خمیر اور مائیکروب موجود ہوتے ہیں جو پھلوں سبزیوں کے چھلکوں ، گلی سڑی کھانے کی اشیاء اور دیگر غذائی فضلہ کو بہترین قدرتی کھاد میں بدل دیتے ہیں اور یہ تمام عمل بغیر بو کے انجام پاتا ہے ۔

اس میں ڈالا جانے ولا گذائی کوڑا کتنا ہی تیزابی کیوں نا ہو لیکن اس سے بننے والی کھاد بہترین ہی ہوتی ہے جو آپ کے گھریلو باغیچہ کے لئے کسی تانک سے کم نہیں ہوتی ۔

رینکل میں ایک بار میں ہی ڈیڑھ پونڈ تک کی نامیاتی کھاد بنائی جاسکتی ہے ۔

جیسے ہی آپ کھانے کی کوئی مقدار کوڑے دان میں ڈالتے ہیں خردنامے اپنا کام شروع کردیتے ہیں ۔ اس دوران ایک گرائنڈر غذا کو گھماتا اور ہلاتا رہتا ہے ۔ جس سے ایک ہی دن میں کھاد تیار ہوجاتی ہے ۔        

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.