کوئٹہ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ماریہ شمعون کوئٹہ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی اسسٹنٹ کمشنر بن گئی ہیں ۔
ماریہ شمعون نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھا جنہوں نے کم آمدنی اور کثیر العیال ہونے کے باوجود اپنی اولاد کو اچھی تعلیم دلوانے کے لئے ہر تکلیف برداشت کی ۔
ماریہ ایک غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں ان کے والد شمعون مسیح کوئٹہ ڈیلوپمنٹ اتھارٹی میں ڈرائیور کے بطور اپنے فرائض سر انجام دے کر 2016 میں ریٹائر ہوئے ۔
ماریہ آٹھ بہن بھائی ہیں جن میں پانچ بہن بھائی گریڈ 17 کے افسر جبکہ باقی بھی اچھی پوزشنوں پر اپنے پیشہ ورانہ امور انجام دے رے ہیں ۔
ماریہ نے بتایا کہ بلوشستان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں دو بار ناکام ہوئی لیکن حوصلہ کا دامن نا چھوڑا اور بالآخر خدا نے مجھے کامیاب کردیا ۔
آخری کوشش میں 9 امیدوار اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن افسر کے عہدوں کے لئے کامیاب ہوئے ۔ جن میں ماریہ شمعون کا پہلا نمبر ہے ۔
تبصرے بند ہیں.