The news is by your side.

اومیکرون نے گریمی ایوارڈ کی تقریب ملتوی کردی

امریکا میں اومیکرون کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ کے بعد موسیقی کی دنیا کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کی تقریب کو نامعلوم مدت تک ملتوی کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ گریمی ایوارڈ کی تقریب 31 جنوری کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد ہونا تھی ۔ گریمی ایوارڈ کی انتظامیہ نے تقریب کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

تقریب کی منسوخی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکا میں دو دن قبل ہی کرونا کے دس لاکھ کیسز سامنے آئے ۔ امریکا میں نئے دس لاکھ کیسز میں متعدد مریضوں میں اومیکرون کی علامات سامنے آئی ہیں ۔

اس سال گریمی ایوارڈ کے لئے مجموعی طور پر 86 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا اور پہلی بار پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب بھی گریمی کی دو نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں ۔

تبصرے بند ہیں.