مکہ مکرمہ میں آج ایک سال سے زائد عرصے کے بعد حرم میں نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی گئی ۔
اس حوالہ سے حرم کی انتظامیہ خصوصی انتظامات کئے تھے ۔ مسجدا لھرام کے 50 سے زائد دروازے آج کھولے گئے تھے ۔ مسجد کی راہداریوں کو سینیٹائز کیا گیا تھا اور 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین خدام کو تعینات کیا گیا تھا ۔
مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے حاضر ہونے والے نمازیوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تھا اور درجہ حرارت چیک کرنے والے کیمرے نصب کئے گئے تھے ۔
مسجد میں مختلف مقامات پر آب زم زم کی 50 ہزار بوتلیں بھی نمازیوں کے لئے رکھی گئی تھیں ۔
تبصرے بند ہیں.