The news is by your side.

انسٹاگرام کے ٹاپ ٹین انفلوئنسرز

0

این ڈی ٹی وی نے انفلوئینسر مارکیٹنگ حب کا حوالہ اپنی ایک رپورٹ میں دیتے ہوئے بتایا کہ انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ انسٹاگرام کی 10 بڑی شخصیات میں شامل ہیں ۔

بالی وڈ میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کے بعد اور ہالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل ہی عالیہ نے دنیا کی توجہ عالمی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوکر حاصل کرلی ہے ۔

انسٹا کی دس مشہور شخصیات میں اسپائیڈرمین فیم زندایا پہلی پوزیشن پر ہیں ۔ جبکہ سر فہرست لوگوں میں ٹام ہالینڈ ، ول اسمتھ ، دی راک فیم ڈیوائن جانسن اور جنوبی کوریا کے ریپر جے ہوپ کے ساتھ عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر عالیہ بھٹ کے 6 کروڑ 40 لاکھ فالورز ہیں جبکہ ان کی پوسٹ پر صارفین کی سرگرمی کی شرح تین فیصد یعنی 19 لاکھ ہے ۔ انسٹاگرام پر عالیہ کی پوسٹوں پر اتنی سرگرمی پر جینیفر لوپیز اور کرائسٹ ہمزورتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

عالیہ نے اپنی انسٹا پوسٹوں میں ذاتی اور پیشہ ورانہ اپڈیٹ سے ایک صحت مندانہ ماحول بنا رکھا ہے ۔ وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ کو نہایت کامیابی کے ساتھ فلموں ، برانڈز اور ذاتی کاروبار کی مارکیٹنگ کے لئے بھی استعمال کرتی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.