The news is by your side.

غلط ٹیم کا انتخاب تحریک انصاف کی بڑی غلطی تھی : زلفی بخاری

0

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک نجی چینل کے انٹرویو میں کہا کہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی غلطی اچھی ٹیم کا انتخاب نہ کرنا ہے ۔

اھتساب کے شعبہ میں ناکامی کی بڑی وجہ نااہل لوگوں کی تعیناتی ہے جن میں وہ قابلیت نہیں تھی جس سے احتساب کے عمل میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی جاسکتی تھی ۔

ہم احتساب کے لئے کوئی جامع قانون نہیں بنا پائے موجودہ حکومت کے لوگوں پر جتنے اوپن اینڈ شٹ کیسز تھے ان کی نوعیت کے مطابق کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی کیونکہ نظام ہی موجود نہیں تھا جو احتساب کو ممکن بناتا ۔

ایسٹ ریکوری اور مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سے متعلق پقچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے غلط لوگوں کو وہ کام دیا جس کی اہلیت وہ نہیں رکھتے تھے ۔ احتساب کا نطام اس قابل نہیں تھا جس سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاتے ۔

یہ کسی پر الزام نہیں بلکہ خود احتسابی ہے ۔ ہم سے لوگوں کی احتساب کو لیکر بڑی توقعات تھیں جن پر ہم پورے نہیں اترے ۔ پنجاب اینٹی کرپشن میں جو اچھے بیوروکریٹس تھے انہیں نظر انداز کرکے ایسے لوگ لگائے جو بدنام مافیا بن گیا ۔

ہم بیوروکریسی کو اچھے سے سمجھ نہیں سکے اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹس کو درست جگہ نہیں لگایا اگر لگایا تو وقت نہیں دیا ۔ بیک ڈور سے آنے والے بیوروکریٹس کو تعینات کیا گیا ۔ اہم عہدوں پر بھی درست افراد تعینات نہیں تھے ہمارا بنیادی مسلہ ہیومن مس مینجمینٹ کا تھا ۔

رنگ روڈ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکینڈل مجھے عمران خان سے دور کرنے کے لئے بنایا گیا ۔ یہ پراپرٹی ٹائیکونز کی آپس کی لڑائی تھی موقع ملا تو مجھے بھی لپیٹ میں لے لیا ۔ جن لوگوں نے میرے خلاف سازش کی ان کے ساتھ بھی کچھ اچھا نہیں ہورہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.