The news is by your side.

کیا واقعی ملکی خزانہ میں 22 ارب ڈالرز موجود ہیں ؟

0

جب سے تحریک انصاف کی حکومت گئی ہے سوشل میڈیا پر ان کے وزراء کی کارکردگی کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے ۔

 ایسی ہی ایک خبر جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے وہ یہ ہے کہ پہلا وزیراعظم ہے جو سرکاری خزانہ میں 22 ارب ڈالر چھوڑ کر گیا ہے ۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان ہر ہفتہ سرکاری خزانہ میں ذرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کرتا ہے اس معلومات کے مطابق یکم اپریل کو مرکزی بنک میں ذرمبادلہ کے ذخائر 11 اعشاریہ 31 ارب ڈالرز تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 اعشاریہ 15 ارب ڈالرز تھے اس طرح یہ کل ملا کر 17 اعشاریہ 47 ارب ڈالرز بنتے ہیں ۔

4 مارچ 2022 تک ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالرز تھے لیکن 4 مارچ کے بعد ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے مرکزی بنک کے ذخائر میں مسلسل کمی آتی گئی اور 18 مارچ کو یہ 14 اعشاریہ 96 ارب ڈالرز رہ گئے ۔

25 مارچ کو زرمبادلہ کے ذخائر 12 اعشاریہ 04 ارب ڈالرز رہ گئے تھے ۔ جبکہ یکم اپریل کو یہ ذخائر 11 اعشاریہ 31 ارب ڈالرز پر آگئے تھے ۔

ملک کے مرکزی بنک کے اعداد و شمار تحریک انصاف کے رہنماؤں کے دعوؤں کی مکمل تردید کرتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.