کراچی میں کرونا کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کراچی میں کرونا کے کیسز کی شرح 41 فیصد بتائی گئی ہے ۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے اس حوالہ سے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 7 ہزار 679 ٹیسٹ ہوئے ۔ جن میں 3 ہزار 149 مثبت کیسز پائے گئے ۔
دوسری جانب شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں یومیہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔
ڈی ایچ او اسلام آباد نے اس حوالہ سے بتایا کہ ایک دن میں 1 ہزار 131 افراد کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور شہر میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 15 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی ہے ۔
اس وقت ملک میں مجموعی طور پر کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 55 فیصد ہوگئی ہے ۔
ملک بھر میں کرونا کے 6 ہزار 808 مریض پائے گئے ، 5 اس مرض کی شدت کی تاب نا لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے اور 426 مریضوں نے مرض کو شکست دی ۔
پاکستان میں کرونا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہزار 42 ہے ۔ جبکہ ملک بھر کرونا کے 13 لاکھ 45 ہزار 801 پائے گئے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.