رتیش اور جینیلیا دیش مکھ بھوشن کمار کی پیشکش مسٹر ممی میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔
بچے کو جنم دینا دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے ۔ اب تک اس مشکل کام کو عورت نے انجام دیا ہے لیکن اس فلم میں ایک حاملہ مرد کو پیش آنے والی مشکلات کو دکھایا جائے گا ۔
اس مزاحیہ فلم کا ہر جملہ ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کردے گا ، جملوں کی ٹائمنگ اور سچوئیشنز ناظر کو کسی رولڑ کوسٹر رائڈ کا مزہ دیں گی ۔
فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو بچوں کو لیکر ایک مختلف نظریہ رکھتی ہے لیکن قدرت نے ان کے لئے کوئی اور ہی منصوبہ بنا رکھا ہے ۔
فلم کا جو پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے اس میں رتیش اور جینیلیا دونوں حاملہ حالت میں دکھائے گئے ہیں لیکن جینیلیا مسکرا رہی ہیں اور رتیش کے تاثرات ناقابل قبول صورتحال پر منتج ہیں ۔
جینیلیا نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہنسی کی مروڑ کی ایک سواری ، ایسی کہانی جو کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ پیٹ میں درد تک دل سے ہنسنے کے لئے تیار ہوجائیں
یاد رہے کہ جینیلیا ڈی سوزا طویل عرصہ کے بعد بولی وڈ میں واپسی کررہی ہیں ۔ دس سال پہلے وہ آخری مرتبہ رتیش دیش مکھ کے ساتھ فلم تیرے نال پیار ہوگیا میں نظر آئی تھیں ۔
تبصرے بند ہیں.