The news is by your side.

اومیکرون نے جاپان میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی

جاپان کے 4 بڑے شہروں نے اومیکرون کی پانچویں لہر میں خطرناک اضافہ کی وجہ سے حکومت سے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کی ہے ۔

جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو ، سائیتا ما ، چیبا اور کانا گاوا میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک اضافے کی وجہ سے ان شہروں کی انتظامیہ نے حکومت سے درخواست کی ان شہروں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا جائے ۔ جبکہ دیگر جاپانی شہر بھی ایسی درخواستیں دینے کے لئے شہروں کی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں ۔

جاپان کے وسطی علاقوں میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز نے شہروں کی انتظامیہ کو اس بات پر مجبور کیا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے پہلے قابو کرنے کے اقدامات اٹھا لئے جائیں اور نیم ہنگامی حالت کا نفاذ ہوجائے تاکہ کسی بھی سنگین صورتحال سے بچا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.