ایمی ایوارڈ یافتہ ہندوستانی ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک ہیرو اور اداکار کے موضوع پر منعقد ایک مباحثہ میں سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہیرو ایک مخصوص وقت تک کے لئے ہیرو ہوتا ہے جب تک اس کی جسمانی خوبصورتی برقرار ہے وہ ہیرو آتا رہے گا ۔ جیسے ہی جسمانی خوبصورتی ڈھلتی جاتی ہے وہ اسکرین سے غائب ہوجاتا ہے ۔
اداکار اپنی پوری زندگی مختلف کرداروں کی ادائیگی کرتا نظر آتا رہتا ہے تاوقتیکہ وہ خود اسکرین چھوڑنے کا فیصلہ نہ کرلے ۔
نواز الدین صدیقی بالی وڈ کے چند ان اداکاروں میں شامل ہیں جن کی بے ساختہ اداکاری ، جملوں کی جاندار ادائیگی اورکردار مین ڈھل جانے کی صلاحیت بھارت کے علاوہ پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.