The news is by your side.

دو ہزار اکیس میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپس

دو ہزار اکیس میں دنیا بھر میں کون سی ایپس سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی گئیں اس کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

اس فہرست میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا ایپس شامل ہیں ۔ ایپ فگر نامی ویب سائٹس نے اس حوالہ سے اعداد و شمار دئیے جس کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک کو صارفین نے انسٹال کیا ۔ 2021 میں میں ٹک ٹاک کو 58 کروڑ 60 لاکھ یوزرز نے اپنی ایپ گیلری میں شامل کیا ۔

فہرست کے حساب سے دوسرا نمبر انسٹا گرام کا ہے جسے 56 کروڑ 60 لاکھ بار ڈاون لوڈ  کیا گیا ۔ فیس بک  کو 47 کروڑ 40 لاکھ اور واٹساپ کو44 کروڑ اور 40 لاکھ بار ڈاون لوڈ کیا گیا ۔

اس کے علاوہ فہرست میں ٹاپ ٹین میں اسنیپ چیٹ ، زوم ، میسنجر ، کیپ کیٹ اور گوگل میپ کو بھی 2021 میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کیا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.