نیٹ فلیکس کا انوشکا شرما کے پروڈکشن ہاؤس سے معاہدہ
گذشتہ ماہ نیٹ فلکس نے انڈین صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس میں 60 فیصد تک کی کمی کی۔
ایمیزون اور نیٹ فلیکس نے انڈین پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز کے ساتھ تقریبا 4 ارب کی مالیت کی فلموں اور ویب سیریز کو چلانے کا معاہدہ کیا ہے ۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں واقع کلین سلیٹ فلمزاینڈ پروڈکشن ، نیٹ فلیکس اور ایمیزون کے علاوہ دیگر ٹاپ اسٹریمنگ سائٹس پر اگلے 18 ماہ میں فلمیں اور ویب سیریز ریلیز کرے گا ۔
کلین سلیٹ فلمز اینڈ پروڈکشن کے شریک بانی اور اداکارہ انوشکا شرما کے بھائی کرنیش شرما نے بتائی ۔ انہوں نے اپنے اعلان میں ریلیز ہونے والی فلموں اور ویب سیریز کی کوئی فہرست میڈیا سے نہیں شئیر کی ۔
کلین سلیٹ فلمز نیٹ فلیکس پر چکدا ایکسپریس ریلیز کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ جس میں انوشکا شرما نے ایک انڈین فاسٹ باولر کا کردار نبھایا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.