The news is by your side.

عمران کے خلاف سازش کے ٹھوس ثبوت نہیں : نوم چومسکی

0

دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی مداخلت کے ناقد اور ماہر لسانیات پروفیسر نوم چومسکی نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف امریکی سازش کے ٹھوس شواہد نظر نہیں آرہے ۔

ہم اس سازش کو مکمل طور پر رد نہیں کرسکتے لیکن سابق وزیر اعظم نے بامعنی ثبوت فراہم نہیں کئے ہیں ۔ اگر سفارتی مراسلہ کو سازش کا ٹھوس ثبوت مان لیا جائے تو اس منطق کی رو سے تو پھر دنیا بھر میں تواتر کے ساتھ حکومتوں کی تبدیلیوں اور انہیں گر کر نئی بنانے کی منصوبہ بندی ہورہی ہوتی ہے ۔

اس معاملہ پر عمران خان کی سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت شہباز شریف کے ساتھ قومی سلامتی کے کمیٹی کے دو اجلاس ہوچکے ہیں ۔

اس حوالہ سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار ایک پریس بریفنگ میں اس معاملہ پر سازش کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.