وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بعد اب متحدہ حزب اختلاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
متحدہ اپوزیشن پہلے ہی اپنا وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے لانے کا عندیہ دے چکی ہے ۔
قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے اہم رہنماؤں کو مسودہ کی تیاری کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
حتمی مسودہ حمزہ شہباز کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کروایا جائے گا ۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 روز کے وقفہ کے بعد آج بحث کی جائے گی ۔