The news is by your side.

پاکستان کا کوئی منتخب وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا

0

ملک میں ہونے والی سیاسی ہلچل کا ڈراپ سین اتوار کو ہوجائے گا ۔ موجودہ منتخب وزیر اعظم عدم اعتماد کی وجہ سے اپنی مدت پوری کریں گے یا نہیں کچھ گھنٹے گزرتے ہیں تو یہ بات طشت از بام ہوجائے گی ۔

پاکستان اس حوالہ سے بڑا بدنصیب ثابت ہوا کیونکہ اب تک جمہوری عمل کے ذریعہ منتخب کیا گیا کوئی وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا ہے ۔

آئیے منتخب وزرائے اعظم اور ان کی مدت عہدہ پر ایک نظر ڈالتے ہیں

نوابزادہ لیاقت علی خان : ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم 4 سال 63 دن عہدہ پر کام کرسکے ۔

خواجہ ناظم الدین : ملک کے دوسرے اور پہلے بنگالی وزیر اعظم تھے جو صرف 1 سال 182 دن تک اپنے عہدہ پر براجمان رہے ۔

محمد علی بوگرہ : ملک کے تیسرے اور دوسرے بنگالی وزیر اعظم جو 1953 سے 1955 تک ہی اس عہدہ پر کام کرسکے۔

چوہدری محمد علی : ملک کے چوتھے اور پہلے پنجابی وزیر اعظم تھے جو 1 سال 31 دن ہی عہدہ سنبھال سکے ۔

حسین شہید سہروردی : پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم بھی صرف 1 سال 35 دن تک وزیر اعظم رہ سکے ۔

ابراہیم اسماعیل چندریگر : صرف 60 روز کے لئے ابراہیم اسماعیل چندریگر چھٹے وزیر اعظم کے بطور کام کرسکے ۔

فیروز خان نون : ملک کے ساتویں وزیر اعظم صرف 295 دن تک ہی اپنی ذمہ داریاں نبھا سکے ۔

نور الامین : پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم مدت کے وزیر اعظم جو صرف 13 دن کے لئے ملک کے آٹھویں وزیر اعظم کے بطور کام کرسکے ۔

ذولفقار علی بھٹو : 3 سال 325 دن تک ملک کے نویں وزیر اعظم رہے ۔

محمد خان جونیجو : ملک کے دسویں وزیر اعظم جو 3 سال 66 دن تک عہدہ پر رہے ۔

بے نظیر بھٹو : ملک کی گیارہوں اور تیرہوں جبکہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم 2 بار وزارت عظمیٰ کے لئے منتخب ہوئی پہلی بار وہ 1 سال 247 دن اور دوسری مدت میں 3 سال 17 روز تک ہی اس عہدہ پر کام کرسکیں ۔

میاں نواز شریف : ملک کے بارویں وزیر اعظم کے بطور 2 سال 254 روز کے لئے اور چودویں وزیر اعظم کے بطور 2 سال 237 دن جبکہ ملک کے بیسویں وزیراعظم کے بطور 4 سال 53 دن تک ہی عہدہ پر براجمان رہ سکے ۔

میر ظفر اللہ خان جمالی : ملک کے پندرہویں وزیر اعظم کی مدت عہدہ 1 سال 216 دن ہے ۔

چوہدری شجاعت حسین : ملک کے سولہویں وزیر اعظم صرف 57 دن تک ہی عہدہ سنبھال سکے ۔

شوکت عزیز : پاکستان کے سترہویں وزیر اعظم 3 سال 79 روز تک ہی منصب پر رہے ۔

سید یوسف رضا گیلانی : ملک کے اٹھارویں وزیر اعظم جو اب تک کی تاریخ کے سب سے طویل مدت کے وزیر اعظم رہے جن کی مدت عہدہ 4 سال 86 دن ہے ۔

راجا پرویز اشرف : ملک کے انیسویں وزیر اعظم جو 275 دن تک ہی عہدہ سنبھال سکے ۔

شاہد خاقان عباسی : ملک کے اکیسویں وزیر اعظم جو 303 دن منصب پر رہے ۔

عمران خان : ملک کے بائیسویں اور موجودہ وزیر اعظم جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو 3 سال 5 ماہ کے لئے حکمرانی کرنے والے وزیر اعظم ہونگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.