نوواک جوکووچ جو ویکسینیشن کی وجہ سے آج کل سرخیوں میں ہیں بذات خود ایک ویکسین کمپنی کے مالک ہیں ۔
عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شئیر کے مالک ہیں ۔
نوواک نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی ۔
آسٹریلین حکموت نے نوواک کو وکسین نا لگوانے پر دو روز قبل ہی ڈیپورٹ کیا تھا ۔ اب خبر یہ بھی ہے کہ فرانس نے بھی فرنچ اوپن جو 22 مئی سے شروع ہوگا نوواک کی ٹورنامنٹ میں شرکت کو ویکسینیشن سے مشروط کردیا ہے ۔ اگر نوواک ویکسین نہیں لگوائیں گے تو وہ فرنچ اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔
نوواک جوکووچ 9 بار کے آسٹریلین اوپن چیمئن شپ کے فاتح رہے ہیں لیکن آسٹریلین حکومت نے انہیں اس حوالہ سے کوئی ریلیف نہیں دیا اور ویکسینیشن پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے 6 جنوری کو ان کا ویزہ منسوخ کردیا نوواک نے اس حوالہ سے عدالت سے رابطہ کیا لیکن امیگریشن وزیر نے عوامی مفاد میں ان کو ڈیپورٹ کردیا ۔
تبصرے بند ہیں.